Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار

اسلام آباد: دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر ملکی بقا کے لیے خطرہ بن گئی، سپریم کورٹ کمیٹی نے رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔ 

واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقدہ ’دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی عملدرآمد کمیٹی‘ کے اجلاس میں منصوبے کے دو اہم ترین پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے مقامی کمیونٹیز اور صوبائی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیم کے حوالے سے تعمیراتی رکاوٹیں دور کریں اور زمین کے حصول کے عمل کو تیز کریں۔

 کمیٹی نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر ملک کی پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ 

Related posts

موجودہ حکومت اپنی مدت پورے کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہے گا ، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment