Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سزا یا فتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، رانا احسان افضل

کوآرڈی نیٹربرائے وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مثبت سیاست کو ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کے نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے، سزا یا فتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کیلئے کو ئی راستہ نہیں چھوڑا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس کام پر فوکس کر رہے ہیں جو ان کا ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاست کو ختم نہیں کرنا چاہتے، وزارت قانون دیکھ رہی ہے کہ اس وقت گورنر راج کا معاملہ کہاں ہے؟

کوآرڈی نیٹربرائے وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو غدار کہنا ریڈلائن عبور کرنا ہے۔

Related posts

عمران ریاض کار سرکار میں مداخلت کے کیس سے ڈسچارج، رہا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

سیاسی ٹمپریچر مذاکرات سے کم کرنیکی ضرورت ، عمران خان کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 403 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment