Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گیس کی قیمتوں کے بارے میں اوگرا کا اہم بیان آ گیا

گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز میڈیا پر گیس کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی متضاد خبریں سامنے آئیں جس پر اوگرا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، گیس کی قیمتوں کے تعین سے متعلق غلط تاثر پیش کیا گیا۔

اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک کی آمدن ریونیو ضروریات کو پورا کر رہی ہے، اس لیے قیمتوں میں رد و بدل کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔

ترجمان کے مطابق گیس قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی منظور نہیں کی گئی، گیس کی قیمتیں پرانے ریٹس پر برقرار ہیں۔

Related posts

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

Mobeera Fatima

پنجاب کے مختلف بورڈز نے میٹرک سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

احتجاج کیس ، عمر ایوب اشتہاری قرار ، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment