Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

کیا دھرمیندر مسلمان تھے اور ان کا مسلم نام کیا تھا؟

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر نے ہیما مالنی سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تاکہ وہ اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کو طلاق دیے بغیر شادی کر سکیں، کیونکہ بھارتی قانون کے مطابق ہندو مرد ایک وقت میں صرف ایک شادی کر سکتے ہیں۔

دھرمیندر نے 1954 میں صرف 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، یہ شادی رواجاتی طور پر پنجابی ثقافت کے مطابق تھی، شادی کے بعد ان کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے، بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول، جو کامیاب اداکار بنے، اور بیٹیاں وجیتا اور اجیتا، جو میڈیا کی دنیا سے دور رہیں۔

dharmendra family hema malini and prakash kaur

رپورٹ کے مطابق دھرمیندر ہیما مالنی کے عشق میں گرفتار ہو گئے، لیکن اپنی پہلی بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے, اس لیے دھرمیندر اور ہیما نے 1979 میں اسلام قبول کیا اور نئے نام دلاور خان اور عائشہ رکھ لیے۔ 1980 میں دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں ایشا دیول اور اہانہ دیول۔

دھرمیندر نے بھارتی سینما میں اپنی فلموں میں شاندار اداکاری سے بالی ووڈ کو بے شمار یادگار کردار دیے، جن میں “پھول اور پتھر”، “میرا گاؤں میرا دیس”، “یادوں کی بارات”، “رشمی کی ڈوری” اور “شعلے” شامل ہیں۔  یہ عظیم اداکار 89 سال کی عمر میں صبح ممبئی میں اپنے گھر پر ایک مختصر بیماری کے بعد انتقال کر گئے، لیکن دنیا ان کی عظیم شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی،

Related posts

معروف سابق ماڈل سحرش خان کی موجودہ حالت نے مداحوں کو افسردہ کردیا

Mobeera Fatima

امیتابھ بچن کا سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ ملنے پر پریتی زنٹا سے شکوہ

Mobeera Fatima

ہر مرد بُرا نہیں ہوتا، عتیقہ اوڈھو کا عورت مارچ مباحثے پر ردِعمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment