Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ہر مرد بُرا نہیں ہوتا، عتیقہ اوڈھو کا عورت مارچ مباحثے پر ردِعمل

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عورت مارچ سے متعلق جاری بحث پر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد برا نہیں ہوتا اور مردوں کو مجموعی طور پر منفی انداز میں پیش کرنا درست نہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ یہ کہنا کہ تمام مرد برے ہیں، ایک غلط بیانیہ ہے۔ وہ اس سوچ سے متفق نہیں ہیں۔ جب لوگ یہ بات کرتے ہیں تو انہیں یوں لگتا ہے جیسے ان کے والد، شوہر یا بھائی کی توہین کی جا رہی ہو، جبکہ وہ سب بہت اچھی شخصیت کے حامل ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دنیا میں مسائل صرف پاکستان تک محدود نہیں ہیں۔ خواتین کو درپیش مشکلات عالمی سطح پر بھی موجود ہیں، اس لیے صرف ایک معاشرے کو نشانہ بنانا مناسب نہیں، ہمیں مسئلے کو مجموعی اور متوازن انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ جیسے کچھ مرد غلط ہو سکتے ہیں، ویسے ہی کچھ عورتیں بھی منفی رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان کو اس کے عمل اور کردار کی بنیاد پر پرکھا جائے، نہ کہ اس کی جنس کی بنیاد پر۔

Related posts

شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

شاہ رخ خان کی سالگرہ، بالی ووڈ کے بڑے ناموں کی جانب سے جذباتی خراجِ تحسین

Mobeera Fatima

مالی فراڈ کیس ، شلپا سیٹھی سے ممبئی پولیس کی 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment