Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور: خاتون جج سے ہتک آمیز رویہ، وکیل کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

پشاور: عدالت نے خاتون جج کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر وکیل کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

پشاور ہائی کورٹ میں خاتون جج کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انوار نے وکیل کو ہتک آمیز رویہ پر سزا سنائی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن وکیل نے ایک خاتون سول جج کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیں اور نامناسب زبان استعمال کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ حاصل کرنے کے لیے خاتون جج پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ جو عدالتی وقار اور قانون کی بالادستی کے منافی ہے۔

عدالت کے مطابق وکیل کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیر تسلی بخش تھا۔ جبکہ وہ بعض مواقع پر پیش بھی نہیں ہوئے۔ جس پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا سنائی۔

Related posts

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد 6یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات

Mobeera Fatima

کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کی کاسٹ میں شامل

Mobeera Fatima

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس، پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment