Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 22 خارجی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 22 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 22 خارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related posts

توہین عدالت کیس ، عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

حکومت اشتہاری مہم پر کروڑوں خرچ کر رہی لیکن یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے پیسے نہیں ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

پہلا جمادی الاول 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment