Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستانی بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہ ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے عطیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خدمت کا پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، رضاکار خدمت کاروں نے ایمرجنسی حالات میں ہمیشہ اہل وطن کی بھرپور مدد کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے، حکومت پاکستان غربت میں کمی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امداد کے اس جذبہ نے اہمیت اختیار کر لی ہے، سیلاب میں متاثرہ آبادی کے مال مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، عامر جمال قومی اسکواڈ سے ریلیز

Mobeera Fatima

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

Mobeera Fatima

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے ، عمران خان کی دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment