کرک میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں ایف سی اہلکار فیلڈ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامورتھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔
شہداء کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے بتایا جا رہا ہے، ڈی پی او کرک شہباز الٰہی کےمطابق واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔
