Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

افغان فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے کلیئرنس ضروری، کئی پروازوں کو پاکستانی حدود میں انتظار کرنا پڑ گیا

افغان فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے کلیئرنس ضروری قرار دی گئی ہے، کئی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود میں انتظار کرنا پڑ گیا۔

افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی پروازوں کو کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن استعمال کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا لازم ہے۔

افغانستان کے اس عمل کی وجہ سے بیشتر بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں کچھ دیر کیلئے رکنا پڑ رہا ہے، یہ پروازیں اجازت ملنے پر افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہو سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیشتر پروازوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کابل انفارمیشن فلائٹ ریجن میں داخل ہونے سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں چکر لگائے۔

کئی بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں انتظار کرنا پڑا، افغانستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے تحت کلیئرنس کے بعد یہ پروازیں افغان فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔

Related posts

لاہور، ملتان میں مرغی مہنگی ، پشاور میں سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ سے گرفتاریاں ، سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 اہلکار معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment