Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش

پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریرہوتی ہیں، ریاستی معاونت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کیلئے باعثِ تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی مقاصد کیلئے ہوا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی منافرت علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد: انڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں خصوصی سرگرمیوں کا آغاز

Mobeera Fatima

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment