Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔

جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کہاں ہیں؟ کیا پی ڈی ایم اے کو نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا؟ جج نے ریمارکس دیے کہ پی ڈی ایم اے کو بند کر دیں اگر اس نے کچھ نہیں کرنا، پی ڈی ایم اے خود سے تو کچھ نہیں کرتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ہر کام کورٹ نے یا کمیشن نے کرنا ہے تو پی ڈی ایم اے کو بند کر دیتے ہیں، عدالت نے ہدایت دی کہ بڑے ا سکولز کو ٹارگٹ کریں اور ان سے شروع کریں۔

Related posts

عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں، نواز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment