Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران متعلقہ اسٹیشن پر موجود رہیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ منڈیوں میں جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہدایت نامے میں کہا کہ عید خریداری کے لیے خواتین کے رش والے بازاروں میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔

Related posts

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Mobeera Fatima

مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان

Mobeera Fatima

عدالت نے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment