Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے، آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشتگرد جہنم واصل

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment