Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہ اقدام شہریوں کے کوائف کے درست اندراج اور سکیورٹی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پرجاری سمز بند کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ملک بھرمیں چہرہ شناسی تکنیک کا نفاذ بھی 31 دسمبر 2025 تک یقینی بنانے کی ہدایات دیں، اجلاس میں ملتان، سکھر اور گوادر میں نادرا کے ریجنل دفاتر کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

اس اجلاس کے بعد محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس جدید ترین میگا سینٹر میں شہریوں کو شناختی کارڈ، بائیومیٹرک تصدیق اور دیگر نادرا سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔

Related posts

ہم پہلگا م واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

مشرق وسطیٰ کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment