Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی، وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں پائیدار بنیاد پر کمی کی کوشش جاری ہے۔

اویش لغاری نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے، حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کیلئے متعدد اقدامات کیے، اور ہم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز سے معاہدوں کو دوبارہ دیکھا ہے۔

وزیر نوانائی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے، دوتین سال سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ علی امین عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

اسمبلی اجلاس، وزیراعظم اپوزیشن بینچز پر پہنچ گئے، اچکزئی اور گوہر سے ملاقات

Mobeera Fatima

مبینہ منشیات فروش ‘پنکی’ کوکین ڈیلر کیسے بنی؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment