Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امسال حج کا خطبہ شیخ صالح بن حمید دیں گے ، سعودی حکومت کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کا خطبہ شیخ صالح بن حمید دیں گے۔

شیخ صالح یوم عرفہ پر خطبہ دیں گے ، یوم عرفہ (9 ذو الحج) کو حج کا نکتہ عروج سمجھا جاتا ہے اور یہ دن فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے اور دنیا بھر میں موجود مسلمان جو حج کے لیے مقدس سرزمین نہیں جا سکتے وہ اس دن روزہ رکھتے ہیں۔

سربراہ امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے شیخ صالح کی تقرری پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا کہ یہ تقرری مملکت سعودی عرب کی دینی حوالے سے عالمی سطح پر قیادت اور مذہبی اداروں کی مسلسل حمایت کی عکاس ہے۔

Related posts

ملک کیخلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے ، زخم آج بھی تازہ

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment