Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی فوج کا غزہ کے 77 فیصد حصے پر قبضہ، بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ پٹی کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا، بمباری سے مزید 30  فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ کر چکی ہے،  یہ قبضہ براہ راست زمینی دراندازی کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روک کر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری سے مزید 30  فلسطینی شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں ایک صحافی اوراس کا خاندان بھی شامل ہے۔ صحافی ابو وردہ کی شہادت کے بعد شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 220 ہو گئی۔

دوسری جانب کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے غزہ میں صحافی اور اہلِ خانہ کی شہادت کی مذم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اورعالمی میڈیا اسرائیل کے ہاتھوں قتل پر خاموش ہے۔

Related posts

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

لیبیا: موبائل شاپ کو 16 سال بعد پارسل موصول، دکاندار حیران

Mobeera Fatima

ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment