Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی کی حمایت اور خفیہ مالی معاونت کر رہی ہیں ، صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دو دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشتگرد قوتوں پر قابو پایا۔

متاثرینِ دہشتگردی کے عالمی دن پر دہشتگردی کے تمام متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صدرِ زرداری نے کہا کہ جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکاروں اور عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کی تکالیف کی یاد دلاتا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو کھویا، بینظیر بھٹو کو بھی دہشتگردوں نے شہید کیا، دہشتگردی سے ہماریمعیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور خفیہ طور پر مالی معاونت کر رہی ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانا ہو گا، بین الاقوامی سطح پر انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر فرحت عباس مستعفی

Mobeera Fatima

وزیر داخلہ نے سی ڈی اے پر پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment