Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی کے فروغ پر اتفاق

بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فریقین نے سفارتی روابط بڑھانے اور مؤثر رابطوں پر زور دیا،تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا، فریقین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پربھی اتفاق کیا، فریقین نے دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چھٹا سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس جلد کابل میں ہوگا، وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سہ فریقی تعاون مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

Related posts

چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 540 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کا لاہور شہر میں داخلہ بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment