Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی رہی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 495 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر20 پیسےسستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 72 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

آسٹریلیا، انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز میں خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر عائد ہوتی ہے، رمیز راجا

Mobeera Fatima

ملک بھر میں 2024 کے آخری سپرمون کا نظارہ

Mobeera Fatima

وی پی این اب موبائل نمبر سے رجسٹر کریں، پی ٹی اے نے بڑی سہولت فراہم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment