Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت نے بارڈر سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے، فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلیے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجیں انٹرنیشنل اور لائن آف کنٹرول ( ایل او سی )  پر واپس آنا شروع ہو گئیں، امن کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان مسلسل بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ائیر فورس اور ایوی ایشن اور دوسرے مرحلے میں تیس مئی تک تمام بری فوجیں اور زمینی فورس نارمل پوزیشن پر واپس آ جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیز فائر پر عمل درآمد کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت جاری رہے گی، دونوں ممالک کے درمیان جلد نیوٹرل مقام پر بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

بی این پی مینگل کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

کیسے ممکن ہے کہ شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

ڈیرہ غازی خان اور مری میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال قائم کیے جائیں گے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment