Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کل بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

کل گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

Related posts

حکومت آئین سے بنیادی حقوق نکال کر ہمارا د اختیار ختم کر دے ، اسی طرح ملک چلائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

سونا مہنگا ہونے کے بعد دوبارہ سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان سے میچ کھیلوں یا شادی کروں؟ اولی اسٹون پریشان

Mobeera Fatima

Leave a Comment