Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پہلگام فالس فلیگ: مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل میں اضافہ

سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز نے ایک ڈرون فوٹیج جاری کی۔ جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے واویلا مچا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

بھارتی قابض افواج کشمیر میں  نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے دنیا کو گمراہ کر رہی ہیں۔ جبکہ بھارتی میڈیا ماضی میں ایسی ہی جعلی خبریں دیتا رہا ہے۔ بھارتی حکومت عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ان کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے روز روز غیر انسانی سرچ آپریشنز اور رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔

Related posts

ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ

Mobeera Fatima

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

اٹک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment