Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

مائیکرو سافٹ کمپنی نے آج سے اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ا سکائپ کو ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ٹیم کی مقبولیت کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

مائیکرو سافٹ کمپنی نے کہا کہ کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ ٹیم پر مرکوز کرنا چاہتی ہے، مائیکروسافٹ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔

صارفین اب مائیکرو سافٹ ٹیم کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت مستفید ہو سکیں گے۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

Related posts

ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ

Mobeera Fatima

سینیگال ، مچھلی کے شکار والی کشتی پر سوار 100 مسافر ڈوب گئے ، 26 ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment