Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

تہران: ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا ہے کہ اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے اسرائیل اور امریکہ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

عزیز ناصر زادے نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکی کے بعد ردعمل میں کہا کہ اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل کے مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل حوثیوں کے حملوں کا جواب ان کے سرپرست ایران پر حملہ کر کے دے گا۔ ہم حوثیوں کے حملوں کا جواب اس وقت اور اس جگہ دیں گے جو ہم منتخب کریں گے۔

Related posts

جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور روانہ ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Mobeera Fatima

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment