Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دےکر چوتھی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے کرمسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں گرین شرٹس نے اپنے چوتھے میچ میں جاپان کو شکست دے دی، ٹیم نے 39 کے مقابلے 79 گول سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15، ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی, جبکہ میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی.

27 جون کو شروع ہونے والی یہ ایشین چیمپئن شپ 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی، پاکستان اب کل مالدیپ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

Related posts

جناح ہائوس حملہ اور دیگر مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے ، عمران خان کی عدالت میں درخواست

Mobeera Fatima

کشیدگی باعث تشویش ، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں ، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

پالیسی سازی اور سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

Leave a Comment