Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 18 ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی 20 کپ مارچ میں ہو گا۔ اور پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔

قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہو گا۔ جبکہ چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹی 20 کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کے لیے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔

انڈر 13 اور انڈر 15 ٹورنامنٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں جگہ بنائیں گے۔

Related posts

وزیر خارجہ کا امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

کل سے پٹرول 6 اور ڈیزل 11.50 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment