Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید تنقید جاری

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی عوام کی جانب سے سخت سوالات اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی خاتون نے سوال اٹھایا کہ حملہ آور بھاری سکیورٹی کے باوجود موقع واردات پر کیسے پہنچے؟۔

مودی سرکار کو تنقید کی نشانہ بناتے ہوئے بھارتی خاتون نے کہا کہ واردات کرنے کے بعد ان کا فرار ہونا نظام کی سنگینی پر سوالیہ نشان ہے۔ سیکیورٹی خدشات موجود ہونے کے باوجود کیوں مؤثر اقدامات نہ کیےگئے؟۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشتگرد کیسے فرار ہو گئے۔ اور اطلاع پہلے سے موجود تھی تو اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ بھارتی ایجنسیز کی ناکامی ہے۔ اور پاکستان پر بےبنیاد الزامات کے بجائے بھارت کو اپنی عوام کے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔

Related posts

سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے ، زخم آج بھی تازہ

Mobeera Fatima

ایشیا کپ، آج پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا

Mobeera Fatima

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment