Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاک بھارت کشیدگی ، ایران کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے ایران نے کوششوں کا آغاز کر دیا، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچنے پر ان کا استقبال کیا، وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اپنے سرکاری دورے پر صدر، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اسی ہفتے بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

Related posts

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

admin

اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

نیرج چوپڑا کا ارشد ندیم کی بائیو پِک کیلئے امیتابھ بچن کا انتخاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment