Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور اورڈیرہ غازی خان میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کوئٹہ، قلات، سبی اورخضدار میں بارش کی توقع ہے۔ سکھر،گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، بینظیر آباد، خیرپوراور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار، بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی

Mobeera Fatima

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment