Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے

پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ریلوے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمے نے 5 ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کما لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ سال اسی دورانیے میں 19 ارب روپے آمدن ہوئی تھی، چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے عامر علی بلوچ نے مارچ 2025 تک کراچی سے پشاور تک ایم ایل۔ون پر گراؤنڈ ورک شروع ہونے کا روشن امکان ظاہر کیا ہے۔

Related posts

ملک بھر میں شدید سردی ، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا

Mobeera Fatima

پاکستان کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع بند کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ، مسافروں کو شدید مشکلات

Mobeera Fatima

Leave a Comment