Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب کا اپنی تہذیب و ثقافت کو ٹک ٹاک پر اجاگر کرنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے اپنی تہذیب و ثقافت کو سوشل میڈیا فورم ٹک ٹاک پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے ٹک ٹاک اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

سعودی وزارت ثقافت کے مطابق سعودی عرب شہریوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور سماجی کردار کو دنیا کے سامنے نمایاں کرے گا۔ یہ اقدام ثقافتی حکمت عملی کے لیے سعودی ویژن 2030 کا اہم حصہ ہے۔

وزارت ثقافت نے مزید کہا کہ معاشرے کے مثبت پہلو کو سامنے لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

Related posts

ترک حکومت نے بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا

admin

مشکلات کے باوجود قوم کا عزم اور اتحاد ہمیشہ غالب رہا، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی توثیق کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment