Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان

کراچی: شہرقائد کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related posts

سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے ، زخم آج بھی تازہ

Mobeera Fatima

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا

Mobeera Fatima

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو لگا دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment