Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تیل و گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر ، ماڑی انرجیز نے شمالی وزیرستان کے سپین وام 1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ  نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔

ماڑی انرجیز نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے ،ماڑی انرجیز کے چیئرمین نے تعاون کرنے پر سکیورٹی فورسز، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزارتِ پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی

admin

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اے ایس آئی کو 3 سال قید

admin

Leave a Comment