Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر احتساب عدالت اسلام آباد میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت کی۔

صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز جبکہ نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے ،اس موقع پر توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دئیے کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست بریت کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں ، شارٹ نوٹس کر دیں۔

عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل 23 مئی کو طلب کر لیے ۔ دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی  جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

وکیل ارشد تبریز نے عدالت کو بتایا کہ صدر زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ صدراتی استثنٰی کے حوالے سے درخواست مل گئی ، اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ 17 اپریل کو نیب نے نواز شریف کو توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی ، نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروا ئی تھی ، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کی تجویز مسترد، حکومت کی سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز تیار

admin

مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment