Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔

تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شریک ہوئے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوتقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی، وزیر اعظم شہبازشریف نے پی ایم اے کاکول میں پریڈ کامعائنہ کیا، پی ایم اے کاکول میں گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کی حلف برداری بھی ہوئی۔

پی ایم اے کاکول میں گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس نے حلف لیا اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں وزیراعظم نے انعامات تقسیم کئے۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا، ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Mobeera Fatima

آٹا ملز تیسرے روز بھی بند، بحران کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment