Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

مندی کے بادل چھٹ گئے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد انڈیکس میں نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 1509 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ ، 16 ہزار ، 508 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے امریکی ٹیرف کے بعد گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھی کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں جس کے نتیجے میں کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

Related posts

پی ایس ایل میں بابراعظم 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment