Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخی بلندی پر، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار309 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

انڈیکس 1335 پوائنٹس تک بڑھ گیا، اس سے قبل مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 6 جنوری 2025 کو مارکیٹ پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا اور کل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔

Related posts

تین سبزیوں کی قیمتوں میں کمی،6 کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

5 گیندوں پر 5 وکٹیں، آئرش کھلاڑی نے ریکارڈ بنا دیا

Mobeera Fatima

ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment