Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی، پہلا مقدمہ درج، ملزم جیل منتقل

راولپنڈی، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی، پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان میں مقدمہ مس انفارمیشن پر مبنی پوسٹ پر درج کیا گیا، غیرمناسب پوسٹ کرنے پرملزم محمد ریحان کوگرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آزادی اظہارکی آڑ میں قانون شکنی، مس انفارمیشن، پراپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ریاست، امن و امان کیخلاف کسی بھی پوسٹ پر الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت ایکشن ہوگا۔

ترجمان کا مقدمے کے اندراج کے بعد مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہری سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں، مس انفارمیشن یا منفی پراپیگنڈے پر مبنی پوسٹ کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

گندم کی فی من قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ، آٹا بھی مہنگا

Mobeera Fatima

پاکستان کی سب سے سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ، پہلی بار گرین شرٹس کو سال میں 13 میچز میں شکست

Mobeera Fatima

Leave a Comment