Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔

Related posts

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل

Mobeera Fatima

واشنگٹن، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ایک اور عدالتی فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment