Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 84 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل، جنوبی افریقہ کو تاریخی فتح کیلئے 69 رنز درکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment