Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ، ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس

کوئٹہ، ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکزژوب سے 135 کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرین کے مطابق زمین کی سطح 3 بڑی پلیٹوں سے بنی ہوتی ہے، پہلی تہہ یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری کا نام اریبین ہے، زیرزمین حرارت جمع ہوتی رہتی ہے تو یہ پلیٹس ایک جگہ سے دوسری جگہ سرکتی ہیں۔

زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں طرف یلغار کرتی ہیں اور خوف و ہراس پھیل جاتا ہے، زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں بہت ہوتا ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پرواقع ہوتے ہیں۔

جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آنے کا قوی امکان ہوتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

Related posts

الیکشن ہارنے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھنے والے شخص کی سیاست پر کیا تبصرہ کیا جائے ، شفقت محمود

Mobeera Fatima

پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment