Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری اور امریکی تجارت کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔

دونوں فریقین نے ملاقات میں پاک امریکا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیشرفت کا امکان ظاہر کیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ راستوں کو تلاش کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،  پاکستان شعبہ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معدنیات میں بھی تعاون کو وسعت دینےکا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلق قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شعبہ زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے، امریکی حکام کےساتھ اب بھی کچھ حل طلب امور باقی ہیں۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی 2025، پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اپنے بیان سے منخرف ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment