Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے  پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا عید کے چوتھے روز اچانک روٹی سستی کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ، 8 مئی کو نانبائی شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ میں درخواست بھی دے رکھی ہے ، اگر انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

شفیق قریشی نے کہا عوام کو ریلیف حکومت دیتی ہے تندور والا کیسے دے ، میدے کے ریٹ کم نہیں ہوئے مگر نان سستا کر دیا گیا ، حکومتی حکمنامے پر عمل کے باوجود کریک ڈاون جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کو تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے ۔

صوبائی صدر کے پی کا کہنا تھا پنجاب اور کے پی کی حکومتیں آپس میں مقابلہ چھوڑیں ، سیاسی مقابلہ بازی میں ہمارا نقصان ہو رہا ہے۔

Related posts

مقبول ترین جماعت پر پابندی لگانا جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

نئے بجٹ میں پیکیڈ دالوں اور چاول سمیت تمام بنیادی اشیاپر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں، زین قریشی

Mobeera Fatima

Leave a Comment