Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی نصیر احمد عباس نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل سے متعلق امور پربھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان بھی شریک تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہر علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہات میں معیار ی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی ہو چکی ہے، فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلزسے ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Related posts

سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات ، شبلی فراز ، زرتاج گل ، بشارت راجہ اور زین قریشی کی ضمانت منظور

admin

Leave a Comment