Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔

تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا ۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں شرکت کیلئے پیر کو امریکا پہنچے تھے۔

واضح رہے نیشنل پریئر بریک فاسٹ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والا سالانہ پروگرام ہے، عام طور پر یہ فروری کی پہلی جمعرات کو رکھا جاتا ہے، اس تقریب کے بانی ابراہام  ویرائیڈ تھے۔

 

Related posts

اسلام آباد کے قریب نیا کے پی ہاؤس، منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر

Mobeera Fatima

حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

admin

سرکاری حج اسکیم ، حاجیوں کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment