Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

مختلف شہروں میں بارش ، بعض مقامات پر برفباری کا امکان

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث فلڈنگ جبکہ  آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ  ناران، کاغان، چترال ، دیر، سوات اورکوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند چھائی رہے گی۔

Related posts

منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے خلیج کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment