Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملتان میں مرغی مہنگی، لاہور میں انڈے سستے ہو گئے

لاہور، ملتان: لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں بڑی کمی، ملتان میں مرغی کی قیمت بڑھ گئی۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 30 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، انڈوں کی نئی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ملتا ن میں مرغی کی قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ہو گیاہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 378 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 392 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

Related posts

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

Mobeera Fatima

کینیڈا کے بعد چین کا بھی جوابی وار ، امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment