Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک ماہ کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے جمع کرائی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی، ایل این جی سے 23 روپے20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،درخواست میں بتایا گیا کہ ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

درخواست میں نیبپرا کو بتایا گیا کہ کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے92 پیسے رہی، نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

Related posts

سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لئے لعنت ہے ، سومی علی

Mobeera Fatima

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ اداروں کیلئے بھی ہے، وزیر تعلیم پنجاب

Mobeera Fatima

سانحہ 9 مئی ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، آئی ایس پی آر

admin

Leave a Comment